شیخ القرآن والحدیث مولانا عبد المالک صاحب
پیدائش :یکم جنوری 1943ءگاوں سرائی تحصیل اوگی ضلع مانسہرہ
جامعہ مرکز علوم اسلامیہ منصورہ میں گزشتہ ۴۰ برس سے شیخ الحدیث کی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں ۔آپ ۱۹۶۰میں جامعہ اشرفیہ لاہور سے فارغ التحصیل ہوئے اور در س و تدریس شروع کی ۱۹۶۸ میں فیصل آباد میں مولانا مفتی سیاح الدین کاکاخیل ؒ کی نیابت میں حدیث شریف کی تدریس کا آغا ز کیا ۔آج آپ کے ہزاروں شاگرد مدرسوں ،مسجدوں اور تعلیمی اداروں میں علم دین کی شمع روشن کئے ہوئے ہیں ۔
یوکے اسلامک مشن برطانیہ اور اسلامک کلچرل سنٹر ناروے کی دعوت پر کئی مرتبہ برطانیہ اور ناروے کے دعوتی دورے کےے متعدد خطابات کےے اور کانفرنسوں میں شرکت کی ۔رابطہ عالم اسلامی کی دعوت پر دو مرتبہ حج کی سعاد ت حاصل کی۔علماءکے وفد کے ساتھ افغانستان ، ایران ،ترکی ،لبنان اور تھائی لینڈ کے دورے کےے ۔
آپ قومی اجتماعی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرتے ہیں ۔جمعیت اتحاد العلماء والمشائخ پاکستان کے ۱۹۸۶ سے صدر ہیں رابطةالمدارس الاسلامیہ پاکستان کے ۱۹۸۳ سے۲۰۰۳ تک ناظم اعلیٰ رہے جبکہ ۲۰۰۳ سے صدر ہیں ۔۱۹۹۷ میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن رہے اور ۲۰۰۲ تا۲۰۰۷تک ممبر قومی اسمبلی پاکستان رہے
گزشتہ ۵۲ برسوں سے جامع مسجد منصورہ میں دورہ تفسیر کرواتے ہیں جس سے سینکڑوں طلباءو طالبات استفادہ کرتے ہیں اس کے آڈیو اور ویڈیو کیسٹ تیار ہیں ۔شعبہ استفسارات کے مدیر کی حیثیت سے ہزاروں مسائل پر دینی راہنمائی دی ہے جس کی ایک جلد رسائل و مسائل کی صور ت میں موجود ہے دیگر زیر طبع ہیں ۔جامع مسجد منصورہ میں روزانہ بعد نماز فجر مختصر درس قرآن کا چشمہ خیر بھی جاری ہے۔
