Skip to main content

تازہ ترین

تعارف رابطة المدارس الاسلامیہ پاکستان

رابطة المدارس الاسلامیہ پاکستان دینی مدارس کا ایک امتحانی بورڈ ہے الحمدللہ اس امتحانی بورڈ کی یہ خصوصیت ہے کہ یہ کسی مکتبہ فکر یا مسلک کی بنیاد پر قائم نہیں کیا گیا بلکہ وحدت امت کی بنیاد پر مدارس کو مربوط کرنے یکساں نظام تعلیم رائج کرنے اور دینی علوم کی اشاعت و ترویج کے لئے کوشاں ہے ۔

اگر چہ مدارس اور نظام امتحانات 70ءکی دہائی سے قبل بھی چل رہا تھا لیکن 1987ءسے اس امتحانی بورڈ کو حکومت پاکستان نے منظور کیا الحمدللہ قیام کے پہلے دن سے ہی علما کرام کی ان تھک کوششوں اور محنت کی بدولت رابطة المدارس الاسلامیہ پاکستان سے ملحق مدارس اور ان میں پڑھنے والے طلبا ءکی تعدا د میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے رابطة المدارس الاسلامیہ پاکستا ن کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے نصابی کمیٹی وقتا فوقتا نصاب کا جائز اور مزید بہتر اضافے طے کرتی ہے ۔ عصری مضامین بھی ابتدائی درجات کے نصاب میں شامل کئے گئے ہیں ان کی تنفیذ کو یقینی بنایا گیا ہے ۔اور ہر سال اس کے مطابق امتحانات ہوتے ہیں ۔ مجلس مشاورت عالیہ اور عالمیہ کے مہتممین یا ناظمین اعلیٰ پر مشتمل فورم ہے ۔ رابطة المدارس الاسلامیہ کے حوالہ سے جملہ امور کے فیصلوں اور ان کی تنفیذ کے لئے یہ فورم موثر انداز میں کام کر رہا ہے ۔

رابطة المدارس الاسلامیہ سے ملحقہ ہزاروں مدارس رابطہ کے نصاب سے استفادہ کرتے ہیں اور مختلف مواقع پر راہنمائی لیتے ہیں۔

Apply Now Background

ہمارے ساتھ رجسٹرڈ ہوجائیں

ایڈمشن کے لئے فارم فل کریں

موجودہ ذمہ داران

سابق ذمہ داران