امتحانی مراکز
رابطۃ المدارس الاسلامیہ پاکستان کے تحت منعقدہ سالانہ امتحانات رجب ۱۴۴۷ھ بمطابق جنوری ۲۰۲۶ء کے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ ۱۵ اکتوبر تک، ڈبل فیس کے ساتھ ۲۵ اکتوبر تک اور تین گنا فیس کے ساتھ ۳۰ اکتوبر تک وصول کیے جائیں گے۔ اس کے بعد کسی بھی صورت میں کوئی داخلہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ شکریہ
رابطۃ المدارس کے تحت منعقدہ سالانہ امتحانات برائے سال رجب ۱۴۴۷ھ بمطابق جنوری ۲۰۲۶ء کے درس نظامی اور شعبہ تجوید کے امتحانات ۱۷ جنوری ۲۰۲۶ء بروز ہفتہ سے شروع ہونگے جب کہ شعبہ حفظ کے امتحانات ۱۰ جنوری ۲۰۲۶ء سے شروع ہونگے۔ ان شاء اللہ تعالی
رول نمبر اپلوڈ ہونے کے دس دن تک کسی بھی غلطی(نام، ولدیت، تاریخ پیدائش،کلاس وغیرہ) کی درستگی کے حوالے سے دفتر رابطہ کو مطلع کریں۔ شکریہ
رابطۃ المدارس کے تحت منعقدہ سالانہ امتحانات برائے سال رجب ۱۴۴۷ھ بمطابق جنوری ۲۰۲۶ء کے رول نمبر سلپ ۲۰ نومبر ۲۰۲۵ء کو ویب سائٹ پر اپلوڈ ہونگے۔
رابطة المدارس الاسلامیہ پاکستان دینی مدارس کا ایک امتحانی بورڈ ہے الحمدللہ اس امتحانی بورڈ کی یہ خصوصیت ہے کہ یہ کسی مکتبہ فکر یا مسلک کی بنیاد پر قائم نہیں کیا گیا بلکہ وحدت امت کی بنیاد پر مدارس کو مربوط کرنے یکساں نظام تعلیم رائج کرنے اور دینی علوم کی اشاعت و ترویج کے لئے کوشاں ہے ۔
اگر چہ مدارس اور نظام امتحانات 70ءکی دہائی سے قبل بھی چل رہا تھا لیکن 1987ءسے اس امتحانی بورڈ کو حکومت پاکستان نے منظور کیا الحمدللہ قیام کے پہلے دن سے ہی علما کرام کی ان تھک کوششوں اور محنت کی بدولت رابطة المدارس الاسلامیہ پاکستان سے ملحق مدارس اور ان میں پڑھنے والے طلبا ءکی تعدا د میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے رابطة المدارس الاسلامیہ پاکستا ن کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے نصابی کمیٹی وقتا فوقتا نصاب کا جائز اور مزید بہتر اضافے طے کرتی ہے ۔ عصری مضامین بھی ابتدائی درجات کے نصاب میں شامل کئے گئے ہیں ان کی تنفیذ کو یقینی بنایا گیا ہے ۔اور ہر سال اس کے مطابق امتحانات ہوتے ہیں ۔ مجلس مشاورت عالیہ اور عالمیہ کے مہتممین یا ناظمین اعلیٰ پر مشتمل فورم ہے ۔ رابطة المدارس الاسلامیہ کے حوالہ سے جملہ امور کے فیصلوں اور ان کی تنفیذ کے لئے یہ فورم موثر انداز میں کام کر رہا ہے ۔
رابطة المدارس الاسلامیہ سے ملحقہ ہزاروں مدارس رابطہ کے نصاب سے استفادہ کرتے ہیں اور مختلف مواقع پر راہنمائی لیتے ہیں۔
Copyright 2026 Silverpoint Communicatin. All Rights Reserved.